• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ورلڈ کپ، آسٹریلوی ٹیم میں لیجنڈ اسٹیوا واکا بیٹا شامل

Australian Team Selects Steve Waugh Son For U19 World Cup

آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اسٹیو وا کا بیٹا آسٹن انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلین ٹیم میں منتخب ہوگیا ہے۔

ایونٹ کے لیے بھارتی نژاد جیسن سنگھا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ کے صاحبزادے ول سدرلینڈ نائب کپتان ہوں گے۔

جیمز سدر لینڈ کے صاحبزادے ول سدرلینڈ بولنگ کے دوران

کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے اعلان کردہ اسکواڈ میں ان کے علاوہ زیویئر بارٹلیٹ، میکس برائنٹ، جیک ایڈورڈز، زیک ایوانز، جیرڈ فری مین، رائن ہیڈلی، بیزٹر ہولٹ، نیتھن میک سوینی، جوناتھن مرلو، لائڈ پاپ، جیسن ریلسٹن، پرم اپل اور آسٹن وا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں آئندہ سال جنوری میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین