• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی پسندیدہ گڑیا 'باربی کی تھیم پر یوں تو دنیا بھر میں کئی مشہور جگہیں موجود ہیں، لیکن جاپان میں اب باربی ڈول کی تھیم سے سجا نیا کیفے متعارف کروادیا گیا ہے جو اپنی مثال آپ بن کر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

جی ہاں اب باربی کی دنیا دیکھنا چاہتے ہیں تو جاپان چلیں کیونکہ جاپان کے شہر یوکوہاما میں 'باربی فینز ڈریم کیفےکا با قاعدہ آغاز کردیا گیا۔

شہر بھر سے لوگ اس منفرد ریسٹورنٹ کی سجاوٹ اور کھانوں کو پیش کرنے کے نت نئے انداز دیکھنے بڑی تعداد میں اس ریسٹورنٹ کا رخ کر رہے ہیں۔

اس انوکھے ریسٹورنٹ میں کھانوں کو باربی تھیم میں نہایت دلکش انداز میں پیش کیا جاتا ہے، جبکہ ریسٹورنٹ کی میز کرسیاں، لیمپ،کھڑکیاں،ویٹرز غرض کہ ہرجگہ باربی گڑیا کا رنگ نمایاں نظر آرہا ہے جو بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

اس دلچسپ کیفے میں پیزا،کیک اور پاستا سمیت کئی مزیدار کھانوں کو باربی کی تھیم میں پیش کیا جاتا ہے، جبکہ ایک بوتھ بھی بنایا گیا ہے جہاں آپ خود کو باربی ڈول تصور کرکے خوب سیلفیاں اور تصاویر بھی بنا سکتے ہیں۔

تازہ ترین