• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: پالاسٹک کے گودام میں لگی آگ بجھا دی گئی

Gujranwala Plastic Warehouse Fire Cooled Down

گوجرانوالہ میں کوثرفین کے پلاسٹک گودام میں لگی آگ بجھا دی گئی ہے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے بعد گودام میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پلاسٹک گودام میں لگی آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی، جو رات 3بجے کے قریب لگی تھی تاہم اس آتشزدگی سے گودام میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

اس سے قابل گوجرانوالہ میں کوثرفین کے پلاسٹک گودام میں آگ لگ گئی تھی اور ذرائع کے مطابق آگ نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جبکہ گودام میں پلاسٹک کا دانہ بڑی مقدار میں موجود ہے۔

جائے حادثہ پر ریسکیو و امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم گودام میں آگ لگنے کے باعث فی الحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

تازہ ترین