• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل نظام پیداواری نشوونما کو نگل سکتا ہے، بینک آف انگلینڈ

Digital System Can Swallow Product Development Bank Of England

بینک آف انگلینڈ کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی انسانی کارکردگی کو متاثر کر رہی ہے۔ یہاں تک ثبوت ہیں کہ ڈیجیٹل نظام پیداواری نشوونما کو نگل سکتا ہے۔

بینک آف انگلینڈ کے ڈین نکسن نے ایک مضمون میں لکھا کہ اسمارٹ فون رکھنے والے ہر سات منٹ میں ایک سے دوبار اپنا موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔ کام کے دوران ای امیلز اور فون کالز وصول کرنے سے ملازمین کا آئی کیو لیول متاثر ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل انتشار خوشی کے احساس کو بھی کم کردیتا ہے۔ سن 2007 میں بھی میسا چیوسیٹ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور بوسٹن یونیورسٹی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال ملازمین کی پیداواری صلاحیت پر اثر انداز ہوتا ہے۔

تازہ ترین