• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک

Two People Were Killed In Lahore Firing

لاہور میں مغلپورہ کے علاقے میں 2 دوستوں کو موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کردیا اورفرار ہوگئے۔

رام گڑھ مغلپورہ کے رہائشی نعمان اورعلی رضا کسی کام کی غرض سے کہیں جا رہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل پرسوارنا معلوم افرادنے دونوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نعمان اسی وقت گر گیا لیکن زخمی علی رضا بھی تھوڑی دوڑ جا کر گرتے ہی دم توڑ گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کرتفتیش شروع کردی۔ دونوں مقتولین دوست تھے نعمان پراپرٹی جبکہ علی رضا بلیئرڈ کلب چلاتا تھا۔

مقتولین کے ورثا نے مقدمے میں کسی کو نامنزد نہیں کیا لیکن پولیس کے مطابق نعمان کا چار سے زائد گروپوں کے ساتھ تنازع چلا آ رہا تھا۔جس کے بارے میں پولیس نے تفصیلات حاصل کر کے تفتیش شروع کردی ہےجبکہ مقتول علی رضا چار بچوں کا باپ تھا۔

پولیس نے دونوں مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا ہے۔

 

تازہ ترین