• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم برائٹ کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئرمنعقد

 ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن فینٹسی فلم'برائٹ ' کالندن میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے جلوے بکھیرے ۔

فلمی ستارے جب ریڈکار پٹ پر پہنچے تو مداح اور میڈیا نمائندیوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا اور انکی تصاویر کے ساتھ آٹو گراف بھی لئے۔

ہدایت کارڈیوڈ ائیرکی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سیارے کے گِرد گھوم رہی ہے جہاں انسان اور پر اسرار مخلوق ایک ساتھ رہتی ہیں تاہم ایک پولیس آفیسر کو خفیہ طور پر ایک مشن مکمل کرنے پر فورس کیا جاتا ہے جس میں اسے ایسے ہتھیاروں کی تلاش کرنی ہوتی ہے جس سے تما م انسانوں اور اس پر اسرار مخلوق کی ہلاکت یقینی ہو جاتی ہے ۔

تاہم یہ پولیس آفیسر اس مشن کو مکمل کرنے سے انکار کرتے ہوئے لوگوں کی حفاظت کی ٹھان لیتا ہے ۔

میکس لینڈیس اور ڈیوڈ ائیر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اداکار وِل اسمتھ نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جوئیل اجرٹن،لوسی فرے، نومی ریپیس، ہیپی اینڈریسن اورکنیتھ کوئی سمیت دیگر کئی اداکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو ں گے۔

فلم 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی  ۔

تازہ ترین