• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں شیر کی ا پنے مالک کی رولزرائس میں سواری

یوں تو مہنگی ترین لگژری گاڑیو ں میں گھومنا عموما ہر انسان کا ہی شوق ہوتا ہے لیکن جناب اس شوق میں صرف انسان ہی مبتلا نہیں ہیں بلکہ جنگل کے بادشاہ کو بھی یہ شاہی سواری بے حد پسند ہے۔

ایسا ہی ایک دلچسپ منظر روس میں دیکھنے کو ملا جہاں شیر کی اپنے مالک کی مہنگی ترین گاڑی رولز رائس میں سواری کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

لگژری گاڑی میں سواری کے شوقین اس شیر نے جیسے ہی اپنے مالک کو گاڑی میں بیٹھا دیکھا تو وہ بھی گاڑی کی فرنٹ کھڑکی کی جانب سے چھلانگ لگا کر بیک سیٹ پر جا بیٹھا اور نا صرف خود سوار ہوا بلکہ اپنے ننھے بچوں کو بھی سوار کرلیا تاکہ گھومنے پھرنے کابھرپور لطف اٹھایا جاسکے۔

تازہ ترین