• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں ہفتے پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک فیصد کم ہو کر بند

Week Psx 100 Index Closed By One Percent

ملکی سیاسی صورتحال پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری نہیں سٹہ بازی ہونے لگی۔ ہفتے کے دوران ساڑھے چار فیصد بینڈ میں کاروبار کرنے کے بعد 100 انڈیکس ایک فیصد کم ہو کر بند ہوا۔

پاکستانی شیئرز بازار میں کاروباری ہفتے کے دوران سیاسی ہلچل پر سرمایہ کاروں کو تشویش رہی۔ کاروبار ی ہفتے کے دوران 100 انڈیکس نے 38 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے کاروبار کیا۔

ہفتے کےد وران 67 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 33 ارب روپے رہیجبکہ مارکیٹ کیپٹل لائزیشن 78 ارب روپے کم ہو کر 8242 ارب روپے ہوگئی۔

کاروبار ی ہفتے کا اختتام 100 انڈیکس نے 434کمی سے 38 ہزار 646 پر کیا۔

 

تازہ ترین