• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد پاشا کی حراست کے خلاف اہلیہ نے درخواست دائر کردی

Court Filed An Application Against The Arrest Of Shahid Pasha

ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیئر شاہد پاشا کی حراست کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست شاہد پاشا کی اہلیہ نے دائر کی، درخواست میں انہوں نے کہا کہ شاہد پاشا کو متحدہ کےمرکز سے گھر واپسی کےدوران حراست میں لیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار شاہد پاشا کو ڈرائیور سمیت زبردستی ساتھ لے گئے۔

درخواست میں ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد پاشا کی حراست سے متعلق کوئی ادارہ تعاون نہیں کررہا۔ ان کےشوہر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں۔ عدالت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو شاہد پاشا کو سامنے لانے کی ہدایت کرے۔

تازہ ترین