• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Japan Increased Defense Budget

جاپان نے اپنے دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے اگلے مالی سال کے بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے 46 ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جاپان اس رقم سے ملکی دفاعی میزائل نظام کو بھی ترجیحی بنیاد پر مضبوط بنائے گا۔ ٹوکیو میں حکومت نے دفاعی بجٹ میں ریکارڈ اضافے کی وجہ شمالی کوریا کی جوہری ہتھیار سازی اور بیلسٹک میزائل تجربات کو قرار دیا ہے۔

جاپانی حکومت گزشتہ چھ برسوں سے دفاعی اخراجات میں مسلسل اضافہ کرتی چلی آ رہی ہے۔ معتبر جاپانی جریدے ’نکئی‘ کے مطابق اگلے مالی سال کے دفاعی بجٹ کا زیادہ تر حصہ جاپانی علاقوں کو شمالی کوریا سے لاحق خطرات سے محفوظ رکھنے پر استعمال کیا جائے گا۔

 

تازہ ترین