• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی استحکام ہوتو ملک کے حالات بہتر ہوتے ہیں، سعد رفیق

Countrys Circumstances Are Better When There Is Political Stability Saad Rafique

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام ہو تو ملک کے حالات بہتر ہوتے ہیں ،کچھ عرصے سے سیاست کو زیادہ وقت دینا پڑر ہا ہے ،اس سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق نے کہا کہ حکومتوں کو کام نہ کرنے دیا جائے اورٹانگیں کھینچی جائیں تو پھریکسوئی سے کام نہیں ہوسکتا ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ملک میں سیاست گرم ہے اور بہت تیز چل رہی ہے ،ایک ایک دن میں بہت سے واقعات رونما ہورہے ہیں ،سیاسی تیزی کااختتام انتخابات پر ہونا چاہیے ۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ساری سیاسی جماعتوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ بروقت انتخابات کےانعقادکو یقینی بنائیں۔

تازہ ترین