• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفارت خانے کی منتقلی بارود کے ڈھیر میں آگ لگانا ہے،امام کعبہ

Transfer Of Us Consulate Is Same As Putting Fire In Pile Of Explosives

خانہ کعبہ کے پیش امام وخطیب شیخ ڈاکٹر صالح آل طالب اور مسجد نبوی کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر حسین آل الشیخ نے اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کی مذمت کی ہے۔

امام کعبہ ڈاکٹر صالح آل طالب نے واضح کیا کہ امریکی سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کا فیصلہ بارود کے ڈھیر میں آگ لگانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس پر ناجائز قبضہ راسخ کرنے کیلئے جو اقدام حال ہی میں کیا گیا ہے اس سے مزید نفرت اور تشدد ہی جنم لے گا اس سے بلا وجہ بے شمار جانی اور مالی نقصان ہو گا، محنت رائیگاں جائے گی۔

امام کعبہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی قراردادوں کے منافی ہے، اس سے ہر جگہ کے مسلمانوں کے دل دکھے ہیں۔

دوسری جانب مسجد نبوی شریف کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر حسین آل الشیخ نے بھی جمعہ کے خطبہ دوران فرمایا کہ مسجد اقصیٰ کے خاطر مسلمان بڑے سے بڑے چیلنج کا سامنا کریں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

 

تازہ ترین