• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرون حملے اور آپریشن میں 7 داعش جنگجو ہلاک ہوگئے، افغان حکام

Seven Isis Linked Terrorists Killed In Drone Attack Afghan Officials

افغان حکام نے ڈرون حملے اور آپریشن کے دوران 7 داعش جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

افغان حکام کے مطابق صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 2 جنگجو ہلاک ہوئے، انسداد دہشتگردی آپریشن میں داعش کے دیگر 5 جنگجو بھی مارے گئے۔

افغان حکام کے مطابق ڈرون حملہ آج دوپہر ضلع حسکہ مینا میں کیا گیا، حملے میں ہلاک ہونے والے داعش جنگجو تاجک شہری تھے۔

حکام کے مطابق افغان فورسز کا شدت پسندوں کے خلاف ننگرہار میں زمینی اور فضائی آپریشن بھی جاری ہے۔

افغان حکام کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں زمینی اور فضائی آپریشن کے دوران 5 داعش جنگجو مارے گئے جبکہ 4 زخمی ہوئے۔

تازہ ترین