• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فائرنگ، فلسطینی شہداء کی تعداد 11 ہوگئی

11 Martyred By Israeli Firing During 9 Days

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید فلسطینی نوجوان باسل ابراہیم کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 9 روز کے دوران 11 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق29 سالہ ابراہیم کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، تدفین کے بعد اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج میں مظاہرین اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر اسرائیلی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ کی اور ربر کی گولیاں فائرکیں۔

گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین