• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی سے نجات کیلئے انتہاپسندی ختم کی جائے،فاروق ستار

Extremism Should Be Removed To Deal With Terrorism Farooq Sattar

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاک فوج نے جواں مردی کے ساتھ آپریشن کئے لیکن وفاقی اورچاروں صوبائی حکومتوں نے اپنی ذمہ داری کو پورا نہیں کیا۔

ایم کیو ایم کے تحت سانحہ پشاور ، سقوط ڈھاکا، سانحہ قصبہ علی گڑھ کی یاد میں دعائیہ اجتماع کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ ملک سے اگر مکمل دہشت گردی کوختم کرنا ہے توانتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا ملک سے انتہا پسندی کے خاتمے کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی، ملک دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے متفقہ منظوری کے بعد بھی نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عمل نہیں کیا گیا۔

دعائیہ اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے اراکین سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

تازہ ترین