• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکسمبرگ میں شروع ہوا رنگا رنگ لائٹ فیسٹیول

یورپی ملک لکسمبرگ (Luxembourg)میں تیسرے سالانہ نگا رنگ لائٹ فیسٹیو ل کاآغاز ہوگیا ہے،عمارتوں پر پراجیکشن کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے شہر روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

روشنیوں سے بھرپور اس 3روزہ سالانہ میلے کے تحت رات ہوتے ہی شہر کی بلند و بالا شاہکار عمارتیں رنگا رنگ لائٹوں سے جگمگا اُٹھتی ہیں۔

اس لائٹ فیسٹیول کیلئے روزانہ رات کو5 گھنٹے تک شہر کی مختلف عمارتوں کو لائٹ پراجیکشن کے ذریعے دلچسپ انداز میں نمایاں کیا جاتا ہے جبکہ درجنوں آرٹ کے نمونے بھی اس میلے کا حصہ ہیں۔

فیسٹیول کے دوران بڑی تعداد میں عوام شرکت کرکے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

پندرہ دسمبرسے شروع ہونے والا یہ رنگا رنگ میلا3روز تک جاری رہنے کے بعد 17دسمبر کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

تازہ ترین