• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرلر فلم اے کوائٹ پلیس کا نیا ٹریلر آگیا

دہشت اور خوفناک مناظر سے بھرپورہالی ووڈ سپر نیچرل تھرلرفلم اے کوائٹ پلیس (A Quiet Place)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جوہن کراسنسکی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ویران جگہ پر رہنے والے ایک ایسے خاندان کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک پراسرار مخلوق سے محفوظ رہنے کیلئے اشاروں کی زبان بولنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں جوہن کراسنسکی، ایمیلی بلنٹ، نواح جیوپ اور میلیسنٹ سیمونڈز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

مائیکل بے کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 06اپریل 2018کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین