• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Meeting With Afghan Ceo Of Pakistan Delegation

پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ، سفارتی و دفاعی امور کے ماہرین اورصحافیوں کے وفدنے افغان چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ۔

افغان چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ کابل کے بعد دوطرفہ بات چیت کا عمل آگے بڑھا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ سیکیورٹی ہے، تاہم تجارت اور دیگر امور پر بھی بات ہوسکتی ہے ۔

افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔

پارلیمانی سیکریٹری خزانہ رانا افضل کی سربراہی میں پاکستانی وفد میں ارکان پارلیمنٹ شازیہ مری ، شبلی فراز ، مرتضی وہاب ، سابق سفارت کار ، سیکیورٹی امور کے ماہرین اور صحافی شامل تھے ۔

وفد سے گفتگو میں عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے سیاسی عزم ضروری ہے ۔

انہوں نے افغانستان میں جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

تازہ ترین