یوں تو دنیا میں کئی افراد کھانے پینے کے بے حد شوقین ہیں جو چٹ پٹے کھانے بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن ویڈیو میں نظر آنے والے اس شخص کو اگر ہم پیٹو کہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا جس نے ہزاروں کیلوریز والی اسپپیگیٹی کی ڈش منٹو میں چٹ کردی۔
امریکی ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے بلیک ہورٹون نامی شخص نے ساڑھے 4ہزار کیلوریز والی نوڈلز، چاکلیٹ سیرپ، مارش میلو، بنٹیز اور اسٹارٹس سے بنی اسپیگیٹی کی ڈش چند منٹ میں کھانے کا حیرت انگیز مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔
واضح رہے فوڈ ایٹربلیک اس سے قبل بھی کئی کھانے کے مقابلے اپنے نام کر چکا ہے اور اکثر ایسے چیلنجز میں حصہ لیتا رہتا ہے۔