• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ا سکواش2 اہم ایونٹس کی میزبانی کریگا

پاکستان اسکواش فیڈریشن سیرینا ہوٹلز کے اشتراک سے پاکستان اوپن ا سکواش چیمپئن شپ اور چیف آف دی ائیرا سٹاف وویمن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے ، دونوں ایونٹس 17 سے 23 دسمبر تک مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

ان مقابلوں میں پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک کے 48 بہترین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، مردوں کی چیمپئن شپ میں مصر کے مروان الشوربیگی جبکہ ہانگ کانگ کی اینی او کو سی اے ایس وویمن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئین شپ میں ٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے۔

ان مقابلوں کے کوالیفائینگ ر۱ؤنڈ 17 دسمبر سے جبکہ مین ر۱ؤنڈ 19 دسمبرسے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے،جبکہ دونوں مینز اور ویمنز کے سیمی فائنلز اور فائنلز 21 سے 23 دسمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اوپن ا سکواش چیمپئن شپ اسکواش سرکٹ میں 10 سال بعد واپس آئی ہے ، اس میں 50 ہزار ڈالرز انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔

سی اے ایس وویمن انٹرنیشنل ا سکواش چیمپئن شپ میں 25 ہزار ڈالرز انعامی رقم ہے، جس میں ٹاپ رینکنگ خواتین اسکواش پلئیرز حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کی جانب سے ان دونوں ایونٹس کے لوگو اور پروموشنل ویڈیو بھی جاری کی گئی ہیں۔

تازہ ترین