آل راونڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کی درستگی کا پہلا راونڈ مکمل ہوگیا ہے،وہ ماہرین سے باؤلنگ ایکشن کے حوالے سے مشاورت کے بعد وطن واپس آرہے ہیں۔
محمد حفیظ کو رواں سال سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مشکوک بولنگ ایکشن پر رپورٹ کیا گیااور پھر ان کابائیو میکنکس ٹیسٹ بھی کلیئر نہیںہوا۔
اس کے بعد پی سی بی نے حفیظ کو بولنگ ایکشن پر کام کرنے کے لئے انگلینڈ بھیجا،جہاںآل راونڈرکے بولنگ ایکشن کی درستگی کا اب پہلا راونڈ مکمل ہوگیا ہے۔
اس دوران پال ہیورن، اظہر محمود اور کارل کرو نے محمد حفیظ کے ساتھ کام کیا،جبکہ حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ 2 روزہ ری میڈیل کام کروانے پر تینوں کے مشکور ہیں اور وہ وطن واپسی پر این سی اے میں اپنے ایکشن پر کام کریں گے۔