• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’باغی2‘ میں ٹائیگر شروف کی پہلی جھلک

سال کی مہنگی ترین بالی ووڈ ایکشن فلم دیکھنی ہے تو تیار ہوجائیں کیونکہ بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی نئی بالی ووڈ فلم ’باغی2‘ اگلے سال سنیما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی، جس میں ٹائیگر شروف کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے۔

اس فلم کے بارے میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ یہ فلم سال 2018کی مہنگی ترین بالی ووڈ ایکشن فلم ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیاب بزنس کرنے والی بالی ووڈ فلم ’باغی‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، جس کے لئے ڈائریکٹرز اور ٹیکنیشنز کو تھائی لینڈ، ہانگ کانگ، لاس اینجلس اور چین سے بلایا گیا ہے۔

واضح رہے اس فلم کی ہدایت صابر خان دے رہے ہیں، جبکہ فلم کے پروڈیوسر ساجد نادیاوالا ہیںاور یہ فلم اگلے سال 27اپریل کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

یاد رہے فلم ’باغی‘میں ٹائیگر شروف ایک باغی نوجوان کا کردار ادا کیا تھا، جبکہ ان کے مد مقابل شردھا کپور نے اپنی اداکاری کے شاندار جوہر دکھا کر خوب داد سمیٹی تھی۔

تازہ ترین