• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ،پولیس وین و ٹریلر کے تصادم میں 11 اہلکار زخمی

Karachi Police Van And Trawler Collision Leaves 11 Policemen Injured

کراچی میں ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹائون کے نزدیک پولیس وین اور ٹریلر میں تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں گیارہ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھر ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق حادثہ ٹریلر کے غلط سمت سے آنے کی وجہ سے پیش آیا، جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی پولیس وین رزاق آباد ٹریننگ سینٹر جارہی تھی تاہم ٹریلر کا ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثےمیں11زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا ہے۔

تازہ ترین