• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور میں کار کی رکشوں کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق

Kasur Car Hits Rickshaws 4 Dead

قصورمیں وڈانہ کے قریب تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑےرکشوں سے ٹکراگئی ۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق ، 2 زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور قصور روڈ پر بھلو سٹاپ پر تیز رفتار کارسڑک کنارے کھڑے 2 رکشوں سے ٹکرا گئی جس سے کار ڈرائیور سمیت 4افراد 25 سالہ آفتاب، 20 سالہ عدنان، 30 سالہ نعمان اور ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں 2 افراد عمران اور ندیم زخمی بھی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس نے رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

تازہ ترین