• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف آج اوکاڑہ میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی

Tehreek E Insaf Show His Power In Okara Today

گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگیا ہے،سیاسی جماعتوں کی طرف سے ملک کے مختلف شہرں میں پاور شو کیے جارہے ہیں ۔

ایسی ہی سیاسی قوت کا مظاہرہ تحریک انصاف آج اوکاڑہ میں کرے گی جہاں عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔

پاکستان تحریک انصاف نے اوکاڑہ میں جلسے کےلیے 80 فٹ لمبا اور 24 فٹ چوڑا اسٹیج بنایا ہے ۔ گراؤنڈ میں بڑی تعداد میں کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ جلسہ گاہ کے نزدیک کرکٹ گراؤنڈ میں ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا ہے۔

عمران خان پارٹی رہنماؤں کے ساتھ دوپہر کے وقت جلسہ گاہ پہنچیں گے جہاں وہ کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہلی کے عدالتی فیصلے کے بعد آج کا جلسہ اہم قرار دیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین بھی جلسے میں شرکت کریں گے ۔

دوسری جانب پولیس کی طرف سے جلسے کی سیکورٹی پر ایک ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کے پیش نظرجلسہ گاہ میں آنے والوں کی چیکنگ کی جائے گی۔

تازہ ترین