• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی

Benazir Bhuttos 10th Anniversary Program Was Finalized

گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی۔ برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی 10 ویں برسی میں شرکت کیلئے 26 دسمبر کو کارکنوں کے قافلے پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔

27 دسمبر کی صبح دس بجے قرآن خوانی کے بعد دو بجے مشاعرے سے جلسے کا آغاز ہوگا۔ مرکزی جلسہ 4 بجے شروع ہوگا، جس سے چاروں صوبوں کے پارٹی صدور ودیگر رہنما ؤں کے علاوہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی خطاب کریں گے۔

جلسے کے بعد نوڈیروہاؤس میں پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا۔ 25 دسمبر کو بلاول بھٹو کی لاڑکانہ آمد متوقع ہے۔

تازہ ترین