• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین نیٹ بال:فائنل میں پاکستان کو بھارت نے شکست دے دی

India Beat Pakistan In Asian Net Ball Final

ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ایک گول کے فرق سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔پاکستانی ٹیم چاندی کا تمغہ جیت حاصل کرسکی۔

کوالالمپور میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے فائنل میں روایتی حریفوں کے درمیان ابتدا سے آخر تک دلچسپ مقابلہ ہوا ۔

ابتدائی 3 کوارٹرز میں پاکستان نے برتری حاصل کیے رکھی لیکن چوتھا اور آخری کوارٹر بھارت کے نام رہا جس نے50 کے مقابلے میں 51 گول سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کی ٹیم اس بار بھی چاندی کا تمغہ جیت سکی ۔

تازہ ترین