• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری زیادہ تر فلمیں بچوں کےلیے ہیں، ورن دھون

بالی ووڈ اداکار ورن دھون کا کہنا ہے کہ ان کی زیادہ تر فلمیں بچوں کے لیے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے کیریئر میں زیادہ تر مزاحیہ فلموں میں کام کرتے نظر آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیکلوڈین کڈز چوائس ایوارڈز 2017 میں رنویر سنگھ، ورن دھون اور عالیہ بھٹ کے علاوہ دیگر فنکار نے شرکت کی۔ وہیں ورن وھون نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ورن دھون اور عالیہ بھٹ نےایک ساتھ 2012 میں اپنےکیریئر کا آغاز کیا تھا اور جب سے اب تک کئی شاندار فلموں میں کام کرنے کے ساتھ یہ ایک دوسرے کے بہترین دوست بھی ہیں۔

اس دوران دونوں سے بالی ووڈ میں اب تک کے تجربے کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ’بہت کچھ تبدیل ہوچکا ہے جبکہ بہت کچھ ابھی بھی پہلے جیسا ہی ہے‘

ورن دھون کا کہنا تھا کہ ’جب ہماری پہلی فلم ریلیز ہوئی، تب ہماری اداکاری کی خاصی تعریف نہیں کی گئی تھی، جبکہ عالیہ بھٹ کے کام کو خاصہ پسند کیا گیا لیکن مجھے مداحوں سے بےحد پیار ملا‘۔

واضح رہے کہ ورن دھون نےبالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2012 کی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے کیا، جس کے بعد وہ ’بدلہ پور‘، ’جڑواں 2‘، ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ اور ’اے بی سی ڈی 2‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

اس دوران ایونٹ کی مناسبت سے ورن دھون سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ بچوں کی فلم میں کام کریں گے، تو اس پر اداکار نے کہا کہ ’بچوں پر فلمیں ضرور بننی چاہئیں، میری زیادہ تر فلمیں بچوں کے لیے بنائی جاتی ہیں، جڑواں 2 ان میں سے ایک ہے، جبکہ میری اگلی فلم اکتوبر نوجوانوں پر مبنی ہے‘

تازہ ترین