جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم عدالتی فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن کرپٹ مافیا اپنے خلاف عدالتوں کا فیصلہ ماننے کے لئے تیار نہیں۔
لیاقت بلوچ نےمسلم ٹاؤن لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت پر پوری قوم متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک بہت بڑی لعنت ہے، ملک کی 70سالہ تاریخ میں کرپشن عروج پرہے۔جمہوریت ہی ترقی کی ضامن ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک گیم چینجر ہے اس سے بے پناہ فائدہ ہوگا۔