• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Islamabad Fashion Bridal Trend

موسم سرما میں دلہن کے لیے تیار کیے جانے والے ملبوسات میں تبدیلی آگئی ہے ، برائیڈل ڈریسز کے لیے شیفون کے بعد اب ویلویٹ اور نیٹ کا استعمال کیا جانے لگا ہے ۔

دسمبر میں ملک بھر میں سردیوں میں اضا فہ تو ہوتا ہی ہے ، ساتھ ہی ساتھ شادیوں کا بھی آغاز ہو جاتا ہے۔ایسے میں ٹرینڈز کے حساب سے دلہنوں کے ملبوسات اور میک اپ کی مانگ بھی بڑھ جاتی ہے ۔

دور جدید میں برائیڈل ڈریسز میں نت نئے آئیڈیاز ڈریسز کی شان میں مزید اضافہ کر دیتے ہیں ۔اسلام آباد میں ایسی نمائش سجی جس کا موضوع ڈریسزاور میک اپ ہے۔اب کی بار ڈریسز میں ان فیشن ویلوٹ اور نیٹ ہے ، جس سے موسم سرما کے ملبوسات میں جدت اور خوبصورتی کا عنصر نمایاں ہوتا ہے ۔

ڈریس ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ سخت سردی کے باوجود دلہن کے لیے جو ملبوسات تیار کرتے ہیں وہ گرم ہوتے ہیں ۔

برائیڈز کے لئے ملبوسات کے ساتھ ساتھ میک اپ بھی اہم جزو سمجھا جاتا ہے ۔برائیڈال ڈریسز اور میک کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ ٘موسم کی مناسبت جہاں ڈریسز کے ٹرینڈز تبدیل ہوتے ہیں وہیں میک اپ میں جدت کو اپنایا جاتا ہے ۔

موسموں کے ساتھ ساتھ فیشن ٹرینڈز بھی بدلتے ہیں، ڈریس ڈئیزانرز اور میک اپ ایکسپرٹ کہتے ہیں کہ فیشن ٹرینڈز میں جدت ہی سے ان کے کام کی خوبصورتی کو چار لگتے ہیں ۔

تازہ ترین