• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیسکو کے زیر اہتمام عربی زبا ن کا عالمی دن کل منایا جائیگا

Unesco Arabic Language Day To Be Be Observed Tomorrow

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکوکے زیر اہتمام18 دسمبر کو عربی زبان کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

یہ دن مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں میں معلومات کے فروغ میں عربی زبان کے کردار کے اعتراف میں منایا جاتا ہے۔

عربی زبان کا عالمی دن منانے کا مقصد مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے، ان کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی پیدا کرنا اور مختلف تہذیبوں کے درمیان ڈائیلاگ کو فروغ دینا ہے۔

یونیسکو کے مطابق آج عرب دنیا میں تقریباً 422ملین سے زائد افراد عربی بولتے ہیں اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمان عربی زبان کو کسی نہ کسی شکل میں استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ 18دسمبر 1973ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عربی زبان کو اپنی سرکاری زبانوں میں شامل کیا تھا۔

تازہ ترین