• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

3 Days Polio Campaign In Fata

فاٹا میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔

ڈائریکٹر ہیلتھ فاٹا ڈاکٹر محمد زبیر خان کے مطابق فاٹا میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، جس میں 10 لاکھ 40 ہزار 281 بچوں کو حفاظتی قطریں پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔

ڈاکٹر زبیر کے مطابق مہم میں 4 ہزار 349 ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔ پولیو ٹیموں کو پاک آرمی اور لیویز فورس سیکورٹی فراہم کررہی ہے۔

تازہ ترین