• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Increase In Dollar Prices

انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے اضافے سے 110 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب کے باعث 7 پیسے اضافہ دیکھا گیا جس سے انٹر بینک میں ڈالر 110 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 110 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی طلب دیکھی جارہی ہے جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر30 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 110 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 110 روپے 80 پیسے میں فروخت ہونے لگا ہے۔

تازہ ترین