• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت کو بیانات مہنگے پڑگئے، آمدنی گھٹ گئی

Kangna Statements Were Expensive The Income Has Dropped

بالی ووڈ ادکارہ کنگنا رناوت نے اعتراف کیا ہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے بارے میں متنازع بیانات اور یکے بعد دیگرے دو فلموں کی ناکامی سے اُن کی آمدنی متاثر ہوئی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کی آخری فلم ’’ہنسل مہتاز سمرن‘‘باکس آفس پر ناکام ہوئی تھی جبکہ اس سے پہلی فلم ’’رنگون‘‘جس میں اُن کے ساتھ شاہد کپور اور سیف علی خان نےکام کیا ، اس پر بھی فلم بینوں کی ملی جلی رائے سامنے آئی تھی۔

 ان فلموں میں کنگنا کی اداکاری کو توپسند کیا گیا لیکن یہ فلمیں شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں۔

ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ فلموں کی پیشکش کم نہیں ہوئیں لیکن میرا کمرشل استحکام متاثر ہوا ہےاور آمدنی نیچے آرہی ہے جس کی وجہ سے اپنے ذاتی پروڈکشن ہاؤس کھولنے کے منصوبے کو دھکے لگانا پڑیں گے۔

بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی زندگی ’احتیاط کی کہانی‘ بن کر رہ جائے۔’ میں نوجوان لڑکیوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں اور اس میں ضرورکامیاب ہوں گی۔‘

واضح رہے کہ رواں سال کے اوائل میں کنگنا رناوت نے اپنے دھماکا خیز انٹرویوز میں ایک بار پھر فلم انڈسٹری میں ہراساں کرنے اور اقربا پروری جیسےمعاملات اٹھاتے ہوئے رہتک روشن اور کرن جوہر پر الزامات لگائے تھے۔

تازہ ترین