• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Every Seventh Person In The World Is Immigrant

اڑتالیس فیصد خواتین سمیت دنیا کا ہر ساتواں فرد تارک وطن ہے، تارکین وطن کی سب سے بڑی منزل امریکا ہے جبکہ وطن ترک کرنیوالوں میں بھارت سرفہرست ہے۔

آج پوری دنیا میں تارکین وطن کا عالمی دن منایا جارہاہے جس کا مقصد عالمی سطح پر ترک وطن کرنیوالے افراد کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات بھی کرنا ہے جس سے تارکین وطن کی واپسی کے مناسب انتظامات کئے جاسکیں۔

تاہم تارکین وطن ناصرف سماجی اور معاشی مشکلات کاشکار ہیں بلکہ ان کی واپسی بھی ممکن نہیں ہوپارہی اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی دنیا کا ہر 7واں فرد کسی نہ کسی حوالے سے اپنے وطن کے بغیر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے اور بحیثیت تارک وطن اپنے وطن سے دوررہنے پر مجبور ہوئے۔

تارکین وطن کے عالمی دن کے حوالے سے جنگ ڈویلپمنٹ سیل نے مختلف ذرائع سے جو اعداد و شمار حاصل کئے ہیں اس کے مطابق اپنے وطن کو ترک کرنے والے سماجی اور معاشی حوالے سے مجبور افراد کا 48 فیصد خواتین پرمشتمل ہے۔

تارکین وطن کی کل تعداد کا 62فیصد ایشیاء اور یورپ میں پناہ لئے ہوئے ہیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کی کل آبادی کا 84.4فیصد ایسے افراد پرمشتمل ہے جو براہ راست متحدہ عرب امارات سے تعلق نہیں رکھتے جبکہ قطر میں یہ شرح 75.5فیصد اور کویت میں 73.6فیصد ہے۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے اعداد و شمار کے مطابق تارکین وطن کو پناہ دینے کے حوالے سے 4کروڑ 66 لاکھ کیساتھ امریکہ بدستور سرفہرست ہے جبکہ ایک کروڑ 20 لاکھ کے ساتھ جرمنی دوسرے، ایک کروڑ 16 لاکھ کے ساتھ روسی فیڈریشن تیسرے، ایک کروڑ 2لاکھ کیساتھ سعودی عرب چوتھے ، 85لاکھ کیساتھ برطانیہ 5ویںاور 81لاکھ کے ساتھ متحدہ عرب امارات چھٹے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین