• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا حدیبیہ ریفرنس میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

Nabhudaibiya Paper Mills Case Decision To File A Revised Appeal In The Referendum

نیب نے سپریم کورٹ کی جانب سے حدیبیہ ریفرنس مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 15 دسمبر کو حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کے لیے نیب کی اپیل مسترد کردی تھی جب کہ یہ فیصلہ عدالت کے بینچ نے متفقہ طور پر دیا تھا۔

نیب کے مطابق حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کی درخواست مسترد ہونے پر نظرثانی اپیل چند روز میں دائرکر دی جائے گی ۔

نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب حکام فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل تیار کررہے ہیں، اس کے لیے عدالتی فیصلے کی کاپی حاصل کی گئی اور اس پر نیب کے قانونی ماہرین مشاورت کررہے ہیں۔

نیب ذرائع نے بتایا نظر ثانی اپیل پر جلد ہی کام مکمل کرکے اسے چند روز میں دائر کردیا جائے گا۔

تازہ ترین