• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کپتان کا مذاق اڑانے پر مداحوں کی پیٹرسن پر تنقید

Kevin Pietersen Makes Fun Of Joe Root England Fans Go After Former Batsman

ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں  انگلینڈ کی شکست کے باوجود سابق کرکٹر کیون پیٹرسن کی جانب سے انگلش کپتان جوروٹ کا مذاق اڑانا مداحوں کو پسند نہیں آیااور اُنہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن نےایشز سیریز میں ٹیم کی کارکردگی پر رائے دیتے ہوئے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’’Captain Fantastic‘‘ کے کیپشن کے ساتھ جوروٹ کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ واٹر گن لیے ہوئے ہیں۔

peterson02

شائقین کرکٹ کو پیٹرسن کا یہ عمل قطعی پسند نہیں آیا اور جوابی پوسٹ کے ذریعے اُن پر شدید تنقید کی۔

پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف تین ۔صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

انگلش کپتان جو روٹ نے 6 اننگز میں صرف 176 رنز بنائے ہیں جبکہ حریف ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ 426 رنز بناچکے ہیں جس میں پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے 239 رنز بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین