• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملہ آور چرچ میں داخلہ ہوجاتا تو بڑا نقصان ہوتا ، ثنا اللہ زہری

When The Attacker Entered The Church He Would Have Suffered Great Loss Sanaullah Zehri

وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کا کہنا ہے حملہ آور چرچ میں داخل ہو جاتے تو بڑا نقصان ہوتا،اللہ نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچالیا ۔

ثنا اللہ زہری نے حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 10،10 لاکھ اور ہر زخمی کے لئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ چرچ حملے جیسی دہشت گرد کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صرف ایک جوان نے کافی دیر تک دہشت گردوں کو روکے رکھا ،پولیس فورسز نے 10 سے 15 منٹ میں کارروائی کی اور دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا ۔

کوئٹہ چرچ پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں، ہلاک 2 دہشت گردوں کی شناخت کے لئے اعضا کے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے 9 افراد جان سے گئے جبکہ 57 سے زائد زخمی ہیں ۔

تازہ ترین