• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری اور مراد علی شاہ کی وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات

سابق صدر آصف علی زرداری ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کے لئے وزیراعلیٰ ہاوس پہنچ گئے ۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہائوس کے مطابق سابق صدر اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں ، ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر آصف زراری اور مراد علی کے درمیان عوامی رابطہ مہم اور 27 دسمبر کے جلسہ عام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے سابق صدر سے کہاکہ آپ کی وزیراعلیٰ ہائوس آمد پر آپ کا شکر گزار ہوں ،آپ کی رہنمائی میں شہر میں اچھے ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔

تازہ ترین