• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیوی ٹیکس فراڈ کیس،ایف آئی اے نے کروڑو ں ریکور کرلئے

Levy Tax Fraud Case Fia Record Crores

ایف آئی اے لاہور نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کی مد میں 9 ارب روپے کے فراڈ کیس میں ایک آئل کمپنی سے مزید 51 کروڑ 93 لاکھ روپے کی ریکوری کرلی ۔

ایف آئی اے لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر حماد الرحمٰن کے مطابق اس کیس میں اب تک 4 ارب 18 کروڑ سے زائد رقم ریکور کی جاچکی ہے ۔

ایف آئی اے لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹرنے میڈیا کو بتایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کی مد میں 9 ارب روپے کے فراڈ کا انکشاف دسمبر 2016 ء میں ہوا،جس کی انکوائری ہمیں سونپی گئی ۔

ایف آئی اے لاہورکے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائیریکٹر امان اللہ نے انکوائری کی اور اب تک ایک کمپنی سے 4 ارب 18 کروڑ54 لاکھ روپے سے زائد ریکوری کرلی گئی ہےجبکہ ایک دوسری کمپنی نے عدالت عالیہ لاہور سے حکم امتناعی لے رکھا ہے ۔

حماد الرحمٰن کے مطابق ان آئل کمپنیوں نے پیٹرولیم لیوی ٹیکس کی مد میں عوام سے اربوں روپے وصول کئے لیکن سرکاری خزانے میں کچھ جمع نہ کرایا ،ایف آئی اے نے ابھی تک اس فراڈ کی ایف آئی آر درج نہیں کی۔

ان کاکہنا ہے کہ ایف آئی آر درج ہوگئی تو پھر ریکوری کا عمل رک جائےگا۔

تازہ ترین