• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڑن طشتریوں، انوکھے جہاز اور دیوہیکل روبوٹس کا باکس آفس پر راج

Robot 20 3rd Day Box Office Collection In Domastic Overseas

اڑن طشتریاں، انوکھے جہاز اور دیو ہیکل روبوٹوں نے باکس آفس پر قبضہ جمالیا ، اسٹار وارز،دی لاسٹ جیڈی نے صرف 3 دنوں میں 24 ارب 27 روپے کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

دی لاسٹ جیڈی اسٹار وارز سلسلے کی آٹھویں فلم ہے، جس کی پروڈیوسر جراسک پارک جیسی ہالی ووڈ کو کئی فلمیں دینے والی کیتھ لین کینیڈی ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری ریان جانسن نے دی ہے ۔

فلم کی کہانی اسٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے ،جو جدید روبوٹس اور اڑن طشتریوں پرسوار ہوکر نئے خلائی مشنز پر روانہ ہوتے ہیں ۔

کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ مووی’فرڈیننڈ‘ ایک ارب 47 کروڑ روپے آمدنی کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔

فلم کی کہانی فرڈیننڈ نامی بیل کےگردگھومتی ہے، جو اسپین میں ہنسی خوشی زندگی بسر کررہا ہوتا ہے،لیکن اس کی خوشیوں کو سفاکوں کی نظر لگ جاتی ہے ،جو اسے روایتی بُل فائیٹنگ کھیل کے میدان میں اتارنے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں ۔

ایک اور تھری ڈی اینی میٹڈ مووی ’کوکو‘ اس ہفتے تیسرے نمبر پر رہی، فلم نے اس ہفتے مزید ایک ارب 10 کروڑ روپے کمائے ۔

لی انکرچ کی زیر ہدایت بننے والی فلم’ کوکو‘ کی کہانی ایک 12سالہ لڑکے کے گرد گھوم رہی ہے، جو ایک صدی پرانے پراسرار واقعے کی کھوج میں مگن دکھائی دیتا ہے ۔

تازہ ترین