• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کی خاتون نے کیا نیا کارنامہ، انسانی بالوں سے کار’ بنالی ‘

وہ کہتے ہیں نہ شوق کا کوئی مول نہیں ، بلکل اُسی طرح جب بات’’گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ‘‘کی ہو تو بندہ کچھ بھی منفرد کرنے کی ٹھان لیتا ہے۔

کچھ اسی طرح کا ’کارنامہ ‘ انجام دیا اٹلی کی47 سالہ خاتون ماریہ نے۔ماریہ نے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرانے کے لیے اپنی کار کو انسانی بالوں سے ڈھانپ دیا۔

car1_1

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماریہ نے کہا کہ یہ کام اتنا آسان نہیں تھامگر وہ بخوبی کامیاب ہوئی۔

انجن کے سوا پوری گاڑی کو انسانی بالوں سے منفرد انداز اور منفرد ہیئر کلر سےسجا یا گیا ہے۔ماریہ اپنی اس منفرد کار کوسڑکوں پر ہی نہیں گُھماتی پھراتیں بلکہ اپنی کار کو شیمپو اور بالوں کو برش بھی کرتی ہیں۔

carT

اس منفرد کارنامے کو انجام دینے میں انہیں 80,000 یورو خرچ کرنا پڑے۔ ماریہ کا کہنا ہے کہ بالوں کاوزن100 کلو کے قریب ہےلہٰذاان کا یہ کارنامہ منفرد ہونے کی وجہ سے ’گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ‘ میں نام درج کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین