• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک پر ویڈیو چیٹس کی تعداد17ارب سے تجاوز کر گئی

Video Chats On Facebook Messenger Touched 17 Billion

سال2017کے دوران فیس بک پر ریکارڈ ویڈیو چیٹس کی گئیں،ویڈیو کے ذریعے بات چیت کی تعداد 17 ارب سے تجاوز کر گئی۔

دورِ جدید میں سوشل میڈیا کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا جس کا استعمال روز مرہ زندگی میں اس قدر بڑھ گیا ہے کہ اس کے بغیر گزارا مشکل دکھائی دیتا ہے ۔حال ہی میں جاری کردہ رواں سال فیس بک سروسز کی ویڈیو چیٹنگ کی تعداد نے لوگوں کوحیران کر دیا ہے ۔

جی ہاں2017میں فیس بک ویڈیو چیٹ کی تعداد 17 ارب سے بھی تجاوز کرگئی جو سال 2016ء کے مقابلے میں دگنی تعداد ہے۔

فیس بک نے سال کے اختتام پر اعداد وشمار ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک کی چیٹ ایپ پر کل 17 ارب سے زائد کالز کی گئیں، اس کے بعد فیس بک ویڈیو کال ایپ نے واٹس ایپ اور اسکائپ کو پیچھے چھوڑ دیا اور اسے 2017ء میں 17 ارب سے زائد افراد نے استعمال کیا۔

فیس بک نے یہ بھی بتایا کہ اس کے 500 ارب ایموجی شیئر کیے گئے جن میں خوشی، غمی اور غصے کے اظہار کرنے والے چھوٹے کارٹون نما ایموجی استعمال کیے گئے اس کے علاوہ فیس بک کے صارفین نے 18 ارب گف اور اینی میٹڈ تصاویر شیئر کی ہیں۔

اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ فیس بک نے اسی سال میسنجر لائٹ بھی متعارف کرایا ہے جس پر صرف چیٹ کی جاسکتی ہے لیکن اس پر ویڈیو کال نہیں کی جاسکتی۔

تازہ ترین