• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کے لیے مشرق وسطٰی سب سے پرخطر خطہ ہے

Middle East Is Dangerous For Journalist

صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈز (آر ایس ایف) کے مطابق صحافیوں کے لیے مشرق وسطٰی سب سے پرخطر خطہ ہے۔

2017 کے دوران ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے 65 افراد کو ہلاک کیا گیا، 54 اغوا ہوئے جبکہ 326 زیر حراست ہیں، ان 65 صحافیوں میں سے 39 کو ہدف بنا کر قتل کیا گیا جبکہ باقی اپنی صحافتی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران ہلاک ہوئے۔

یہ اعداد و شمار صحافیوں کی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈز نے اپنی تازہ رپورٹ میں شائع کیے ہیں۔

خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شام بدستور پہلے نمبر پر ہے، جہاں 12رپورٹر ہلاک ہوئے، اس کے بعد میکسیکو کا نمبر آتا ہے، جہاں اس سال 11 صحافی مارے گئے۔

مجموعی طور پر گزشتہ چودہ برسوں میں صحافیوں کی ہلاکتوں کی یہ سب سے کم سالانہ تعداد ہے، سال رواں کے دوران دنیا کے کئی خطرناک خطوں میں صحافیوں کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کو محدود بھی کر دیا گیا۔

سب سے زیادہ صحافی ترک جیلوں میں بند ہیں، جن کی تعداد لگ بھگ 42 بنتی ہے، آر ایس ایف کے مطابق رواں سال کے دوران ہلاک ہونے والے میڈیا کا رکنوں میں سے 50 پیشہ ور صحافی تھے۔

براعظم ایشیا کے ملک فلپائن میں صحافیوں کو سب سے زیادہ خطرات اور مشکلات کا سامنا ہے، اس ملک میں پانچ صحافیوں کو گولیاں ماری گئیں، جن میں سے چار ہلاک ہو گئے۔

تازہ ترین