• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل میں دو خودکش دھماکے،3 صحافیوں سمیت 40افراد ہلاک

Two Suicide Bombings In Kabul40 Killed Including 3 Journalists

افغان دارالحکومت کابل میں2خودکش دھماکوں میں 3 صحافیوں سمیت 40افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔افغان محکمہ صحت نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔

افغان میڈیاکے مطابق کابل میں پہلاخود کش دھماکاخبرایجنسی کےقریب ہوا جبکہ کابل میں دوسرےخود کش دھماکےکاہدف ثقافتی مرکزتھا۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکےمیں ہلاک ہونےوالوں میں 3صحافی بھی شامل ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق پہلا دھماکا خبرایجنسی کے دفترکےقریب ہوا جس کے بعدفائرنگ بھی کی گئی۔

تازہ ترین