• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے 23ویں سالانہ شاپنگ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جہاں خریداروں کے لئے سونا،90فیصد تک سیل اور دیگر قیمتی چیزیں جیتنے کے مواقع بھی موجود ہیں۔

33 دن جاری رہنے والے دبئی شاپنگ فیسٹیول کے موقع پر جیولری کے فروغ کے لیے کام کرنے والے گروپ نے 100 خریداروں کو سونا بطور انعام دینے کا اعلان کیاہے۔

فیسٹیول کے اختتام پر کی جانی والی قرعہ اندازی کے ذریعے ایک خوش قسمت کو چنا جائے گا جسے ایک کلو سونا بطور انعام دیا جائے گا۔

اسی طرح روزانہ کی بنیاد پر کی گئی قرعہ اندازی کے نتیجے میں 500 گرام اور 250 گرام سونا بالترتیب اول اور دوئم و سوئم پر نام آنے والے صارفین کو دیا جائے گا اور یہ سلسلہ پہلے دن سے آخری دن تک جاری رہے گا۔

اسی طرح دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی خریداروں کے لیے پْر کشش آفرز کے اعلان کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے ذریعے شاپنگ کے لئے آنے والے کئی مفت اسکیموں سے بھی فائدہ اْٹھا سکیں گے۔

دبئی شاپنگ فیسٹیول میں دنیا بھر کی بہترین کمپنیاں اپنا اسٹالز سجاتی ہیں جہاں شاپنگ کے ساتھ ساتھ تفریح کے مواقع بھی موجود ہوتے ہیں اس لیے لوگ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

اس فیسٹیول کی خاص بات اس کی ٹائمنگ ہے سالِ نو کی رات یہاں رنگ و روشنیوں اور موسیقی سے بھرپور ہوتی ہے اس لیے دنیا بھر سے سیاح یہاں آتے ہیں جس سے اس فیسٹیول کی افادیت اور بڑھ جاتی ہے۔

 

تازہ ترین