• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر القادری سے ملاقات،زرداری نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

Meeting With Tahir Ul Qadri Zardari Called For A Consultation Meeting

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج عوامی تحریک کےسربراہ طاہرالقادری سے ملاقات کریںگے،ملاقات میں خورشیدشاہ،قمرزمان کائرہ بھی آصف زرداری کےہمراہ ہوںگے، ملاقات سے پہلے آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔

آصف علی زرداری اپنے وفد کے ہمراہ سہ پہر کو منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں طاہرالقادری سے ملاقات کریں گے۔

پیپلزپارٹی ذرائع کےمطابق ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالےسے آئندہ حکمت عملی پر مشاورت اور30 دسمبر کی اے پی سی پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری نے دو ہفتے قبل بھی لاہورمیں ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی تھی ۔

تازہ ترین