• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں گزشتہ روز سالانہ گلوب ساکر ایوارڈز 2017 کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی، جس میں معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2017 کے نمبر ون کھلاڑی قرار پائے گئے جبکہ ٹیم ریال میڈرڈ نے سال کی بہترین فٹبال کلب ٹیم کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

اس پر وقار تقریب میں کئی مہمان شرکت کے لیے پہنچے جبکہ ایوارڈ جیتنے پر پرتگالی کپتان رونالڈو نے ویڈیو پیغام کے ذریعے ایوارڈ وصول کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کیا۔

رونالڈو کو جیوری نے سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا، بیسٹ کوچ کا اعزاز زیڈان کے حصے میں آیا جبکہ اطالوی فٹ بالر’فرانکیسو ٹوٹی‘ کو بیسٹ کیرئیر کا ایوارڈ دیا گیا۔

بیسٹ ریفری کا ایوارڈ جرمن ریفری’فیلکس برائچ‘ کو دیا گیا تاہم تقریب میں بیسٹ عرب ٹیم نیشنل کا ایوارڈ سعودی عرب کی لیگ کے حصے میں آیا۔

تازہ ترین