• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نانا پاٹیکر، فنکار ایک، روپ کئی، ہر سین میں نگینے کی طرح فٹ

با لی وڈ ایکٹر نانا پا ٹیکر آج اپنی 67 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔نانا پاٹیکر کی پیدائش ممبئی میں یکم جنوری 1951 کو ایک مراٹھی خاندان میں ہوئی۔کالج کی طرف سےآپ منعقدکردہ ڈرامے میں حصہ بھی لیا کرتے تھے۔ ناٹا پاٹیکر کو اسکیچنگ کا بھی شوق تھا ۔

nana-patekar-mid_1

بالی ووڈ میں نانا پاٹیکر کو ایک ایسے آرٹسٹ کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے ہیرو، معاون اداکار ، ولن اور کریکٹر آرٹسٹ کےکردار سے شائقین کو اپنا دیوانہ بنایا ۔ نانانے ہر طرح کے کردار کو اپنی اداکاری سے شہرت بخشی بھلے ہی وہ کردار ولن کا ہو، کامیڈین، معذور، نفسیاتی مریض، محب وطن پولیس افسر کایا پھرٹیکسی ڈرائیور کا ، ناناہر رنگ میں سب سے منفرد ہیں اور کسی بھی طرح کے کردار کے لیے نہایت موضوع رہتے ہیں۔

nana-patekar-mid1

انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1978 میں فلم ’’گمن‘‘ سے کیا لیکن اس فلم میں ناظرین نے انہیں خاص نہیں سراہا لہٰذا اسی دوڑ میں نانا کو فلم انڈسٹری میں تقریباً آٹھ سال جدوجہد کرنا پڑی اور فلم ’’گمن‘‘ کے بعد انہیں جو بھی کردار ملا وہ اسے ادا کرتے چلے گئے۔

سال 1989 میں فلم پرندہ نانا پاٹیکر کے فلمی کیریئر کی ہٹ فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس فلم میں نانا پاٹیکر نے جرم کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور ذہنی طور پر الجھے ہوئے شخص کا کردار ادا کیا ۔ اپنے اس کردار کو نانا پاٹیکر نے اس قدر بہترین پیرائے میں پیش کیا کہ ناظرین داددیئے بغیر نہیں رک سکے۔

سال 1991 میں نانا نے فلم کی ہدایت کاری بھی کی۔

nana-patekar-mid2_1

سال 1992 میں فلم ’’ترنگا ‘‘میں بطور اداکار نانا پاٹیکر کے فلمی کیریئر کی پہلی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ ہدایت کار میل کمار کی اس فلم میں انہوں نے اپنے مخصوص ڈائیلاگ سے راجکمار کو اداکاری کے معاملے میں سخت مقابلہ دیتے ہوئے ناظرین کی بھرپور دادوصول کی۔

سال 1996 میں فلم خاموشی میں ان کی اداکاری کا ایک نیا روپ دیکھنے کو ملا۔ اس میں اُنہوں نے ایک گونگے کا کردار ادا کیا یہ کردار کسی بھی اداکار کے لیے بہت بڑا چیلنج تھاکہ صرف آنکھوں اور چہرے کے تاثرات سے ناظرین کو سب کچھ بتا یا جائے ۔

نانا کے بارے میں یہ تصور عام تھا کہ وہ صرف سنجیدہ اداکاری کرتے ہیں مگر سال 2007 میں ان کی فلم ’’ ویلکم‘‘ آئی جس میں اُنہوں نے ’’اُدے شیٹی‘‘ جیسا مزاحیہ کردار ادا کر کے ثابت کردیا کہ رول کوئی بھی ہو وہ اسے بخوبی انجام دینا جانتے ہیں۔اس فلم کی کامیا بی کے بعد اس کا پارٹ ٹو ’’ ویلکم بیک ‘‘بھی نشر کیا گیا۔

uday-shetti

اِنہیں’’پرندہ ‘‘، ’’کرانتی ویر ‘‘اور ’’اگنی شاکسی ‘‘پر نیشنل ایوارڈسے نوازا گیا۔ انہیں 4 بار فلم فیئر ایواڑ مل چکا ہے۔2 باراسٹار فلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فلم’’ اب تک 56 ‘‘میں بنگال فلم ایسوسی ایشن کی طرف سے 2004 میں ایوارڈ دیا گیا۔2015 میں انہیں کو زی سین ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

kala_1

نانا پاٹیکر اُن اداکاروں میں سے ایک ہیں جو فلم کی تعداد کے بجائے فلم کے معیار کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں ۔ اس سال ان کی آنے والی فلموں میں ایک فلم ’’ کالا‘‘ ہے جس کی کا سٹ میں رجنی کانت ، ہما قریشی اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

 

تازہ ترین