• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Christiano Ronaldo Wants To Become Movie Star

فٹ بال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے فلم اسٹار بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ فٹبال انڈسٹری میں فتح کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب فلم انڈسٹری میں اپنا جادو چلانے کے خواہاں ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد فلم انڈسری میں کام کرنا ان کا خواب ہے۔

ریال میڈرڈ پلیئر رونالڈو نے دسمبر میں کلب ورلڈ کپ میں اپنی جیت برقرار رکھتے ہوئے پانچواں ’بیلن ڈی اور ایوارڈ‘ اپنے نام کیا جبکہ 32 سالہ رونالڈو کا ریال میڈرڈ کے ساتھ مزید3 سال کا معاہدہ اور باقی ہے۔

رونالڈو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں فٹبال کیرئیر ایک دن ختم ہو جائے گا، جب میں ریٹائر ہونگا تو یقیناً اچھی زندگی گزاروں گا اور اس کا سبب صرف دولت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہا میں اور دوسرے کام کرونگا، مثال کے طور پر فلموں میں کام میں اپنا مستقبل 27، 28 برس کی عمر سے پلان کر رہا ہوں۔   

 

تازہ ترین